جنرل ہسپتال میں کھلی کچہری پرنسپل نے شکایات سنیں
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں اور ملازمین کے مسائل کے تدارک کے لئے کھلی کچہری کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔
پرنسپل کو7شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2 کو موقع پر حل کر دیا گیا جبکہ 5 کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ پہلی شکایت ہسپتال ملازم غلام رشید نے کو ارٹر الاٹمنٹ ہونے کے باوجود قبضہ نہ ملنے کے خلاف درج کر ائی جس پر پرنسپل نے دو دن میں ہاؤسنگ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ ہسپتال میں دی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ پروفیسر الفرید ظفر نے دفتری امور میں تاخیر پر ملازمین کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ڈاکٹرز اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی شکایت کا بر وقت ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔