لاہور کالج یونیورسٹی کی تاریخی عمارت محفوظ بنانے کا منصوبہ

لاہور کالج یونیورسٹی کی تاریخی عمارت محفوظ بنانے کا منصوبہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی جدید اور قدیم عمارتوں کا مرقع ہے اور اس کی گنگا رام بلڈنگ سوا سو سال پرانی ہے، جسے محفوظ بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بتایا سر گنگا رام کی بنائی عمارت یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے ،دنیا بھر میں یونیورسٹیاں اپنی تاریخی انفراسٹرکچر کو محفوظ رکھنے کا اہتمام کرتی ہیں،اسی روایت کے تحت گنگا رام کی عمارت کو تزئین نو اور اسے محفوظ تر بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سے معاونت کی باضابطہ درخواست کی جائے گی،اس پراجیکٹ سے یونیورسٹی میں پہلے سے موجود ہسٹری میوزیم کی توسیع ہوگی۔کلاسیک فرنیچر، پرنسپلز کی پورٹریٹس،بورڈ میں پوزیشن لینے والی،قومی ٹیم کا حصہ بننے والی طالبات کی تصاویر،ایوارڈز،میڈلز اور نوادرات رکھے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں