نئے سال پر نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں دعائیں
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نئے سال کا آغازپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے دعائیں کرائیں۔
ایس پی سٹی قاضی علی اور اے ایس پی راحیلہ نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔ ڈاکٹر مجید ایبل نے سالانہ فیملی میلے کا افتتاح کیا۔