نئے سال میں لاہور کی بھرپور تعمیر و ترقی ہو گی:ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اہلیان لاہور کو نئے سال کی مبارک دیتے ہوئے کہا امید ہے نیا سال پاکستان اور شہر لاہور کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم سال ثابت ہوگا۔
نئے سال میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر لاہور کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ ایل ڈی اے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کرے گا۔شہر لاہور کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے، ٹیپا اور واسا جامع حکمت عملی کے تحت کام کریں گے ۔نئے سال میں شہر میں پیدل چلنے اور سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔