عون چودھری کا گلبرگ، گارڈن ٹاؤن کے علاقوں کا دورہ

 عون چودھری کا گلبرگ، گارڈن ٹاؤن کے علاقوں کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ممبر قومی اسمبلی عون چودھری نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ گلبرگ اور گارڈن ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو حلقہ این اے 128 کے مکینوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم میں جاری سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات بارے بریفنگ دی۔ممبر قومی اسمبلی عون اور ڈی جی ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک گلبرگ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی نے بتایا گلبرگ سکیم میں پیدل چلنے والوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،سٹریٹس کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ، اطراف پر ٹف ٹائلز بھی لگائی جائیں گی۔ عون چودھری نے گلبرگ سکیم کے پیٹرن پر دیگر سکیموں میں سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کرنے کی تجویز دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں