بھوگیوال روڈ پر اربن ڈسپنسری کا افتتاح
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ایم پی اے شعیب صدیقی کے ہمراہ بھوگیوال روڈ پر اربن ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔
خواجہ عمران نذیر نے افتتاح عبد الغفار چودھری کی بیٹی فلاح غفار سے کر ایا۔صوبائی وزیر صحت نے فارمیسی، لیبر روم ،ایکسرے روم، الٹراساؤنڈ مشین کا معائنہ کیا۔ افتتاح کے موقع پر پرانی و نئی بلڈنگ اور طبی سہولیات پر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔