رواں سال گلبرگ کی سڑکوں پر لاہور کی پہلی ٹرام

رواں سال گلبرگ کی سڑکوں پر لاہور کی پہلی ٹرام

لاہور(شیخ زین العابدین)رواں سال لاہور کی پہلی ٹرام چلے گی، ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ابتدائی ڈیزائن اور تخمینہ تیار کرلیا، گلبرگ میں چلنے والی ٹرام کا نام شاپ اینڈ رائیڈ ٹرام رکھ دیا گیا، 18 سے 25 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔۔۔

ابتدائی فزیبلٹی میں الیکٹرک، ہائبرڈ اور بیٹری پر چلنے والی ٹرام کو تجویز کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے نے ٹرام چلانے کیلئے ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی۔ ٹرام چلانے کیلئے روٹ بھی وضع کر دیا گیا،پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔ گلبرگ مین بلیوارڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹرام چلائی جائے گی۔ ٹرام کلمہ چوک سے شروع ہو گی، سنٹر پوائنٹ سے ہوتی لبرٹی چوک پہنچے گی جہاں سے حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ ،ہوم اکنامکس کالج سے واپس مین بلیوارڈ گلبرگ پہنچے گی اور یہاں سے واپس کلمہ چوک جائے گی،ٹرام 12 فٹ تک چوڑی تجویز کی گئی۔گلبرگ کی مرکزی اور سیکنڈری شاہراہوں میں سے ایک لین ٹرام کے لئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں