جی سی یو نیوکیمپس کے راستے کیلئے محکمہ جنگلات سے زمین لینے کافیصلہ

جی سی یو نیوکیمپس کے راستے کیلئے  محکمہ جنگلات سے زمین لینے کافیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس کیلئے راستے کی دشواری کو حل کرنے کے لیے محکمہ جنگلات سے زمین لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی نے جی ٹی روڈ ایکسس کیلئے محکمہ جنگلات سے 6 کنال اراضی حاصل کرلی،سالانہ 36 لاکھ کے ٹول ٹیکس اور 6 کلومیٹر فاصلاتی بچت ہوگی،جی سی یونیورسٹی محکمہ جنگلات کو 6 کنال اراضی کے متبادل 6 کنال اراضی فراہم کرے گا۔حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دینگی۔متعلقہ منصوبہ وی سی ڈاکٹر محمد علی کی ذاتی کاوش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں