اراضی تنازعات، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ التوا کاشکار

اراضی تنازعات، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ التوا کاشکار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ،سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔۔۔

 واسا کا سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ کی اراضی حاصل کرنے کے تمام حربے ناکام ہوگئے، اراضی مالکان نے اراضی نہ دینے کے لیے عالمی ڈونرز سے بھی رابطے شروع کر دیئے ، راوی سائفن پر اراضی مالکان نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کو بھی اراضی نہ دینے سے متعلق آگاہ کیا، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی اراضی سے متعلق واسا سے استفسار کر لیا، راوی سائفن کی اراضی کے حصول کے لیے تنازعات کو حل کرنے کا پلان تاحال عمل درآمد کا منتظر ہے ،راوی سائفن پر واسا کو گزشتہ چھ سال سے اراضی کے تنازعات کا سامنا ہے ، اراضی کے تنازعات حل نہ ہونے سے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ التوا کا شکار ہوا، واسا نے اراضی کے حصول کے لیے فرموں سے درخواستیں طلب کیں، اراضی مالکان نے تھرڈ پارٹی اویلیوایٹر کے ذریعے بھی اراضی دینے سے انکار کر دیا، واسا انتظامیہ تاحال سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے اراضی کے حصول کو ممکن نہ بنا سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں