محکمہ ایکسائز :ٹیکس نادہندگان سے 2کروڑ 20لاکھ کی وصولی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ایکسائز کا پنجاب بھر میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف ایکشن، دو دنوں میں 20 ہزار کے قریب گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔۔۔
ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور بغیر رجسٹریشن گاڑی مالکان سے 2 کروڑ بیس لاکھ سے زائد کی رقم وصول کی گئی ۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 35 مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔