ہنی ٹریب:2ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہنی ٹریب:2ملزموں کی ضمانت  کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج اور ملزم یاسر علی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ 6 جنوری کو ملزموں کی ضمانتوں پر سماعت کرے گا۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آمنہ عروج اور یاسر علی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔ ملزمہ کو خلیل الرحمن قمر کی جانب سے ناجائز ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں