معاشرے میں ترقی اور بہتری تعلیم سے ممکن ہے :مقررین
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ضلعی دفتر بہبود آبادی لاہور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اشتراک سے تعلیم سے ترقی ممکن کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔
ڈاکٹر عظمیٰ طارق ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مظہر اقبال نے سیمینار سے خطاب کیا۔ معاشرے میں ترقی اور بہتری تعلیم سے ممکن ہے ۔ محکمہ بہبود آبادی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایسے ادارے ہیں جو سوسائٹی کی تعمیر اور ترقی کے لیے کام کررہے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بھلائی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے۔