ہائیکورٹ بارالیکشن میں غیر وکلا کے داخلے پر پابندی : الیکشن بورڈ

ہائیکورٹ بارالیکشن میں غیر وکلا کے داخلے پر پابندی : الیکشن بورڈ

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں 34 ہزار ووٹر حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابات 22 فروری کو بائیو میٹرک سسٹم سے تحت منعقد ہوں گے ۔چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد احمد منڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کے عمل میں غیر وکلا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ پولنگ کا عمل 22 فروری کو صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ آتشبازی اور دیگر تقریبات پر پابندی رہے گی۔ ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ شیخ محمد علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق سے تمام اُمیدواروں کو آگاہ کر دیا ہے ۔ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں