مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا حکومت کی ذمہ داری : جاوید قصوری

 مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانا حکومت  کی ذمہ داری : جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کے اندر سازشی ٹولہ انتشار اور افراتفری کو پروان چڑھا رہا ہے۔

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مذاکرات کے عمل کو نتیجہ خیز بنائے۔ بحرانوں نے ملک و قوم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ادارے کرپشن کا شکار اور معیشت جمود کی نذر ہو چکی ہے ۔ پائیدار ترقی و خوشحالی کے لئے جمہوری اقدار، روایات کی مضبوطی لازم و ملزوم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں