حکومت دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام :حافظ عبد الغفار روپڑی

حکومت دہشت گردی کو کنٹرول کرنے  میں ناکام :حافظ عبد الغفار روپڑی

لاہور(سیاسی نمائندہ)حکومت بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی، نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیا، نوجوان اپنی تعلیم اور تربیت پر توجہ دیں۔

یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں لاہور کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حافظ عبد الوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر ،حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا امجد اقبال گھمن، میجر(ر) عبد المجید ،قاری محمد فیاض ،مولانا محمد بشیر سلفی اور مولانا عبدالظاہر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں