ماڈل ٹاؤن میں ذوالفقار علی بھٹوکی 97ویں سالگرہ منائی گئی

ماڈل ٹاؤن میں ذوالفقار علی بھٹوکی 97ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب ماڈل ٹاؤن میں منائی گئی، اس موقع پر ذوالفقار بھٹو کے ساتھی اور متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے لاہور میں پیپلزپارٹی بنائی تو اس وقت تمام مکتبہ فکر کے لوگ تھے۔

دریں اثنا سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے 96ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت اور پارلیمنٹ بھٹو کی سیاسی جدوجہد کی مرہون منت ہے ۔وہ ٹاؤن شپ میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ تھری کے جنرل سیکرٹری اسلم گڑا کی رہائشگاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ (ن) لیگ اپنا وقت گزر جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے ساتھ روایتی دھوکہ بازی شروع کردیتی ہے ۔ پیپلز پارٹی لاہور کے فنانس سیکرٹری محمد اشرف خان کے آفس ویلنشیاٹاؤن لاہور میں قائد عوام کی 96 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں