اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری :مولانا امجد

 اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری :مولانا امجد

لاہور(سیاسی نمائندہ)اقوام متحدہ اپنے ماضی پہ نظر ڈالتے ہوئے یہ دیکھے کہ اس نے کون کون سی قرارداد یں منظور کیں اور آج تک کس کس پہ عمل ہوا؟۔۔۔

 یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 76 برس گزرنے کے باوجود یو این او کشمیری عوام کو ان کا حق دلوانے میں ناکام ہوا،اس وقت مظلوم کشمیری اور غزہ کے مظلوموں کو ان کا حق دلوانا عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے لیکن اس حوالے سے وہ ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ، تحصیلوں کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس دارالعلوم مدنیہ ملتان روڈ میں امیر جے یو آئی لاہور شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی معاملات اور عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل اور مشکلات پرغوروخوص کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن نے کہا کہ آزادی کی جنگ جیتنے تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں