غیرمعیاری اور زہریلے ایندھن سے بھرا ٹرک زیر قبضہ
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے سخت نگرانی کے دوران غیرمعیاری اور زہریلے ایندھن سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا گیا۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والے اس ٹرک کو تحویل میں لیا گیا، جو کاربن ایندھن سے بھرا ہوا تھا۔ یہ ایندھن سٹیل ملز میں بطور ایندھن استعمال کیا جانا تھا، جو انتہائی زہریلا دھواں پیدا کرتا ہے اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔