رکشوں سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکشوں سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل اور بہتری کیلئے عملی اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا۔
ٹرانسپورٹ ہائوس لاہور میں رکشا ایسوسی ایشنز اور ٹرائی ویلرز مینوفیکچرز کے نمائدگان کے ساتھ خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ہائبرڈ اور الیکٹرک رکشوں کی مینوفیکچرنگ، کم لاگت میں معیاری الیکٹرک اور ہائبرڈ رکشوں کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔