ورکرز بورڈ نے مزدوروں کے بچوں کے وظائف دبالئے

 ورکرز بورڈ نے مزدوروں کے بچوں کے وظائف دبالئے

لاہور(عاطف پرویز سے)ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز کے بچوں کے سکالر شپس دبا لیے۔ سینکڑوں طلبہ کے چار سمسٹرز کے کیسز مسترد کردیئے۔ طلبہ کے لیے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے ورکرز کے بچوں کو سہولت دینے کی بجائے مشکلات پیدا کرنا شروع کردی۔ ورکرز کے بچے کئی ماہ سے سکالر شپس سے محروم ہیں۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ سینکڑوں بچوں کو کئی ماہ بعد بھی سکالر شپس جاری نہ ہوسکے ۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سکالر شپس کے متعدد کیس اعتراض لگا کر مسترد کردیے گئے۔ سکالر شپس اپلائی کرنے والے متعدد بچوں کے کیسز کئی کئی ماہ سے التوا کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کا کہنا ہے کہ سکالر شپس کے چیک جاری کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں