پنجاب یونیورسٹی لاکالج میں کتاب میلہ، علمی و ادبی پروگرامات

 پنجاب یونیورسٹی لاکالج میں کتاب میلہ، علمی و ادبی پروگرامات

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،ایجوکیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام لا کالج میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب کے روایتی کھانوں کے علاوہ دیگر اشیا کے سٹالز لگائے گئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم جامعہ پنجاب انعام الرحمان گجر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں سالانہ پائینر فیسٹیول کا انعقاد کرے گی جسمیں نیلام گھر، کتاب میلہ، کھانے پینے کے سٹال، مقابلہ بیت بازی سمیت دیگر علمی و ادبی پروگرامات ہوں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ مہنگی تعلیم کے خلاف بڑی تحریک چلائے گی۔ بعدازاں مرکزی ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کی زیر صدارت صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جہاں صحافیوں سے تعلیم سمیت دیگر دلچپسی کے موضوعات پر طویل نشست بھی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں