اوورسیز ادارہ ٹھیک ہو جائے تو ملک کا آدھا مسئلہ حل ہو جائے گا:گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا آگے بڑھنے کے لئے سکلڈ ڈویلپمنٹ بہت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا سکلڈ ایجوکیشن پروگرام قابل تحسین ہے۔ گورنر بننے سے پہلے اوورسیز منسٹری کا ایڈوائزر تھا، یہاں پچھلے کئی کئی سال سے بڑے عہدوں پر افسر براجمان ہیں، ان کی پوچھ گچھ ہونی چاہئے۔ اوورسیز کے لئے ملک میں جو کام ہونا چاہئے وہ نہیں ہورہا۔وزریر اعظم سے ملاقات میں کہہ چکا ہوں اگر اوورسیز ادارہ ٹھیک ہو جائے تو ملک کا آدھا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔