پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کے ساتویں جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی اور جاری سکیموں سمیت نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ، معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لیبر، لائیو سٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز مینجمنٹ کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا۔اسکے علاوہ داخلہ، پولیس، جیل خانہ جات، ہائیکورٹ، قانون و انصاف، خواتین اور تمام طبقات کے انسانی حقوق کا تحفظ اور ترقی، سماجی بہبود کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو، خزانہ، زکوٰۃ و عشر، ایس اینڈ جی ڈی، تعمیرات ومواصلات، پنجاب اسمبلی، آرکائیوز اینڈ لائبریریز، ہائر ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے محکموں کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔