الیکٹرانک انوائس سسٹم نصب نہ کرنیوالے ریسٹورٹس کو جرمانے

الیکٹرانک انوائس سسٹم نصب نہ کرنیوالے ریسٹورٹس کو جرمانے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گلبرگ میں چھاپے مار کر الیکٹرانک انوائس سسٹم نصب نہ کرنے والے ریسٹورٹس کو جرمانے عائد کر دیئے۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور الیکٹرانک انوائس سسٹم کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔ انفورسمنٹ افسرز سعود عتیق خان ،اکمل واڑائچ اور کامران ملک نے گلبرگ کے مختلف ریسٹورنٹس کے الیکٹرانک انوائس سسٹم کی رجسٹریشن سٹیٹس کو چیک کرنے کے لئے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے ۔الیکٹرانک انوائس سسٹم نصب نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کو ایک ایک لاکھ جرمانہ کر دیا گیا ۔ تمام ریسٹورنٹس مالکان کو سیلز کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے 15دن کی مہلت دی گئی ہے ۔ترجمان پی آر اے نے کہا کہ مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں