خواتین میں لائیو سٹاک اثاثوں کی تقسیم کی قرعہ اندازی کا افتتاح

خواتین میں لائیو سٹاک اثاثوں کی تقسیم کی قرعہ اندازی کا افتتاح

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے جنوبی پنجاب کی بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی(بیلٹنگ) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

انہوں نے پراجیکٹ کی قرعہ اندازی میں خوش نصیب خواتین کے نام بھی نکالے۔ پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ آج سے ہی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بیوہ و مطلقہ خواتین میں جانوروں کی تقسیم کا عمل بھی شروع ہو جائے گا جس کا آغاز سب سے پہلے تحصیل ملتان سے ہو رہا ہے۔ وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی قیادت میں ایک سال سے کم عرصہ میں پنجاب حکومت کے بیشتر پراجیکٹس پر عملدرآمد جاری ہے ۔لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبوں میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی بدولت پنجاب میں کسان خوشحالی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں