سڑکوں، نکاسی آب کے متعدد منصوبے التوا کا شکار

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور میں مختلف علاقوں میں سڑکوں اور نکاسی آب کے متعدد ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہیں، یوسی 190 ہڈیارہ میں پی سی سی، ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے منصوبے کی تکمیل کی شرح محض 7 ہے۔۔۔
گلشنِ احباب چندرائے لاہور میں سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی پیشرفت 20 تک محدود ہے ،تعمیراتی کام بروقت مکمل نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوسی 190ہڈیارہ میں پی سی سی، ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے منصوبے کی تکمیل کی شرح محض 7فیصد ہے ، گلشنِ احباب چندرائے لاہور میں سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی پیشرفت 20تک محدود، فیروز پور روڈ سے شروع ہونے والی اختر سعید روڈ پر کام ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا، یوسی 189 برکی پی سی سی، ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے منصوبے کی 48فیصد تکمیل ہو سکی، یوسی 180 منہالہ کلاں میں سیوریج کام 67فیصد مکمل ہوا، یوسی 182 ڈوگراں کلاں میں ترقیاتی کاموں کی شرح 48فیصد سے زیادہ نہ ہوسکی، یوسی 197 دہلوکی لاہور میں پی سی سی، ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے منصوبے کا 77فیصد کام مکمل ہو سکا، یوسی 193 بنگالی لاہور میں ترقیاتی کام 74فیصدسے آگے نہ بڑھ سکا، یوسی 194 میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ 73فیصد مکمل ہو سکا، فنڈز کے اجرا کے باوجود یوسی 195ہیر میں کام 65فیصد مکمل ہوسکا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غوثیہ کالونی کماہاں سے محمد علی چوک تک سڑک کی دوبارہ تعمیر کا 57فیصد تک مکمل ہوا،ایل ڈی اے کی مبینہ کوتاہی کے سبب تعمیراتی کاموں میں تاخیر اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔