موٹر سائیکل 10، کار کی پارکنگ فیس 20 روپے بڑھانے کی تجویز

لاہور(عمران اکبر )کار ،موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویزکر لی گئی۔تفصیل کے مطابق شہر کی 244رجسٹرڈ پارکنگ سائٹس پر ٹوکن فیس بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10سے بڑھا کر 20روپے کرنے کی تجویز ہے ، کار کی پارکنگ فیس 30سے بڑھا کر 50روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔پارکنگ کمپنی بورڈ اجلاس میں اے کلاس 30پارکنگ سائٹس آؤٹ سورس اورآٹو میشن کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔2022میں لاہور پارکنگ کمپنی کے 26ویں بورڈ اجلاس ایجنڈا میں پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز دی گئی جس کی منظوری جولائی 2024میں ہوئی۔جبکہ فیس ری شیڈول ریٹس سے منافع ریونیو اہداف مانگ لئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ریونیو اہداف پارکنگ سائٹس ٹوکن فیس کی مد میں مانگے کہ پہلے ریٹس کے مطابق آمدن اور فیس بڑھانے کی تجویز کے بعد کیا ہو گی۔ پارکنگ ریٹس بڑھانے کیلئے افسروں نے بریفنگ تیار کر لی اور ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ دیں گے ۔پارکنگ ریٹس بڑھانے کی منظوری ایڈمنسٹریٹر لاہور کے احکامات سے مشروط ہے ۔