بی ایس پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

بی ایس پہلے اور دوسرے سمسٹر کے  طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے لئے وزیراعلیٰ کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کا جائزہ اجلاس ہواجس میں سکیم کے حوالے سے قواعدوضوابط اورطریقہ کار پرغور کیاگیا۔وزیرتعلیم کاکہنا تھا میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا ،بی ایس طلباکے لئے 65 فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں