غیر قانونی بلڈ بینکس کے خلاف ایکشن لیا جائیگا : سلمان رفیق
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ ا ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر ڈاکٹرمحمدوسیم، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈاکٹر یاسمین احسان اور پروفیسرشبنم بشیر نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت نے پنجاب تھیلیسیمیا پری وینشن پروگرام اور انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے تحت بلڈ بینکس کی لائسنسنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا صوبہ بھر میں غیر قانونی بلڈ بینکس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ علاوہ ازیںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس آنرز میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے پہلے سمیسٹر کے طلبہ و طالبات کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر مجید چودھری ، پروفیسر شکیلہ زمان، ڈاکٹر زبیر، فیکلٹی ممبران اور حلف اٹھانے والے طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر سائرہ افضل نے حلف سے قبل ادارے کی نمایاں کامیابیوں پر مبنی پریزنٹیشن بھی دی۔