کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل ہمارا مشن : امجد اقبال

کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل ہمارا مشن : امجد اقبال

الہ آباد (نمائندہ دنیا) ممبر پنجاب بار کونسل و ممبر اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل چودھری امجد اقبال خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل ہمارا مشن ہے۔

 پنجاب بار کونسل کی قائم کردہ اینٹی کرپشن کمیٹی عدالتوں، وکلا اور کرپٹ عدالتی اہلکاروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل نے چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی منیر حسین بھٹی کی قیادت میں پنجاب بھر میں کرپشن کے معاملات دیکھنے کے لئے اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کر دی ہے جو جعلی وکلا، عدالتی سرکاری عملہ کا کوئی بھی اہلکار رشوت وصول کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی ،انہوں نے مزید بتایا کہ جعلی ڈگری ہولڈر جس کے پاس وکالت یا کوئی بھی تعلیمی ڈگری جعلی ہو تو عوام اس کی نشاندہی کریں اور پنجاب بار کونسل کو ثبوت کے ساتھ درخواست دیں، اس کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو سرکاری ملازم یا بزنس کرنے والے وکلا جو عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے اور جھوٹا حلف نامہ دیکر لائسنس حاصل کر رکھے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں