مسافروں،علما، مساجد اور مدارس پر حملے لمحہ فکر یہ ہیں:جے یو آئی

مسافروں،علما، مساجد اور مدارس  پر حملے لمحہ فکر یہ ہیں:جے یو آئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند۔۔۔

 ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے مشترکہ بیان میں کہا مسافروں،علما، مساجد اور مدارس پر حملے لمحہ فکر یہ ہیں،حکومتی نااہلی اور عالمی طاقتوں پر انحصار کی پالیسی نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ، دہشتگردوں کا ٹرین پر حملہ اور ملک بھر میں وقفے وقفے سے دہشتگردی کے واقعات حکومتی نااہلی ہے ۔انہو ں نے کہا حکومت کو چاہئے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سمیت معاشی و سیاسی استحکام کے لئے جامع پالیسیاں ترتیب دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں