سماجی رویے کی تبدیلی کی مواصلاتی حکمت عملی کے پھیلاؤ پرسیمینار

سماجی رویے کی تبدیلی کی مواصلاتی  حکمت عملی کے پھیلاؤ پرسیمینار

لاہور (خبر نگار ) سماجی رویے کی تبدیلی کے مواصلاتی حکمت عملی کے پھیلاؤ پر ایک اہم سیمینارکا انعقاد پاپولیشن ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا۔

اس ایونٹ میں کلیدی عہدیداروں، سٹیک ہولڈرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکا نے شرکت کی ۔سیمینارکی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ثمن رائے کے علاوہ شاہد نصرت ڈائریکٹر (ایڈمن اور فنانس)،محمد افضل چوہدری ڈپٹی ڈائریکٹر ، مظہر اقبال ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر لاہور حسن اقبال ڈوگراسسٹنٹ ڈائریکٹر (جی)کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے سیمینار میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے اپنے خطاب میں بین الادارہ جاتی ہم آہنگی اور کمیونٹی پر مبنی نقطہ نظر کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سماجی رویوں میں پائیدار بہتری لائی جا سکے ۔ انہوں نے سیمینار کے بنیادی مقاصد بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سماجی رویے کی تبدیلی کے مواصلاتی حکمت عملی کے فروغ اور آگاہی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں