نیشنل یوتھ الائنس کا دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نیشنل یوتھ الائنس کا دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان کی یوتھ اور طلبا تنظیمات کے نمائندہ پلیٹ فارم نیشنل یوتھ الائنس کے قائدین نے دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر نیشنل یوتھ الائنس حافظ سلمان اعظم نے کی،سیکرٹری جنرل نیشنل یوتھ الائنس مہر صدام پڈھیار،کنوینئر نیشنل یوتھ الائنس علی رضا نت،صدر ایم ایس ایف پاکستان سہیل چیمہ،سیکرٹری جنرل ایم ایس ایف(ن) یاسر عباسی،صدر پاکستان یونائیٹڈ یوتھ شہزادہ بٹ،سیکرٹری جنرل اہلحدیث یوتھ فورس عبدالغفور مدنی اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ملک میں جاری دہشت گردی کی حالیہ لہر کی شدید مذمت کی۔یوتھ قائدین کا کہنا تھا ہم پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دہشت گردوں سے نبرد آزما پاک فوج کو نوجوانوں کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔مظاہرین نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد، دہشت گرد مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں