اتھارٹی فار ہیرٹیج میں نمائندگی دی جائے : انجمن تاجران

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول میں تاجر نمائندوں کی شمولیت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
انار کلی، نیلا گنبد اور مال روڈ بارے فیصلوں اور پارکنگ کے منصوبے کیلئے تاجروں سے مشاورت لی جانی چاہیے ،نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو تجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شمولیت سے امید کی جا سکتی ہے کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور لاہور اپنی اصل حالت میں بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔