یوٹیلٹی سٹورز کی 1100شاخیں بند کرنا ظلم :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کے 1100 شاخیں بند کرنے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا ادارہ 1971میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا،مگر حکمرانوں نے اداروں سے کرپشن کا خاتمہ اوران کو منافع بخش بنانے کی بجائے ان اداروں کو بند کرنا یا بیچنا شروع کر دیا ہے ۔بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے لیکن حکمت کی طرف سے پہلے پنجاب اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں میں ہوشربا اضافے اور اب وزراکی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافے سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ موجودہ حکومت کو عوام میں کوئی دلچسپی نہیں اور سونے پر سہاگہ وفاقی کابینہ میں مزید توسیع عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔جماعت اسلامی پی پی 173کی سیاسی کونسل کا اجلاس ملک محمد منیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی نائب امیر و صدر سیاسی کمیٹی صوفی خلیق احمد بٹ اور نائب صدر ملک محمد الیاس اور سیکرٹری طارق الطاف ٹیپو نے شرکت کی۔ اجلاس میں امیر زون شیخ ایاز محمود، سیکرٹری شیخ ریحان حیدر کے علاوہ تمام یونین کونسلز کی لیڈرشپ موجود تھی۔