زندہ قومیں اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمارے بزرگوں کی آزاد مملکت کے حصول کے لئے دی گئی بیش بہا قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے یوم پاکستان 23 مارچ کو بر صغیر کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن کہ ہم بطور قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق مملکت پاکستان کی آبیاری کریں گے - انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر وترقی کے لیے ایثار، قربانی، خدمت خلق، حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کے فروغ کو مقصد حیات بنانا ہو گا ۔ زندہ قومیں اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں، نسل نو کو ہمارے اسلاف کی خدمات سے آگاہ رکھتے ہوئے آئیں ہم سب عہد کریں کہ ملک میں اتحاد، محبت، رواداری اور بھائی چارے کی فضا پروان چڑھانے میں بھرپور کردار اداکریں گے ۔آج کا دن ہمیں شہدائے تحریک پاکستان کے خون سے وفا کا درس دیتا ہے ، اسی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک پاکستان کو نسلی، لسانی اور قومیتی تعصب سے پاک ملک بنانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔