آئی جی کی ٹریفک قوانین کا بھرپور نفاذ یقینی بنانیکی ہدایت

 آئی جی کی ٹریفک قوانین کا بھرپور نفاذ یقینی بنانیکی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ٹریفک امور بارے فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریفک روانی، روڈ سیفٹی اور قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانے کے لئے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا فالو اپ لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی جی پنجاب نے سی ٹی اوز اورڈی ٹی اوز کو ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کے لئے متعلقہ ڈی پی اوز کی کوآرڈینیشن سے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ٹریفک افسران کی جانب سے ٹریفک قوانین کی 100فیصد پاسداری یقینی بنانے کے حوالے سے سڑکوں کے انتخاب بارے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوزنے اگلے ایک ماہ میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح میں واضح بہتری لانے کے عزم کااعادہ کیا۔آئی جی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لاہور سمیت صوبے میں ٹریفک رولز کا بھرپور نفاذ یقینی بنائیں، روڈز انفراسٹرکچر بہتر، ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح اور ٹریننگ سکولز میں طلبا کی تعداد میں اضافہ یقینی بنائیں۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کے عزم کی تائیدکرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں