لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کی ریکوری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت قائم ہونیوالے ڈسکو سپورٹ یونٹ اتوار کے روز بھی نادہندگان کے خلاف سرگرم رہا۔
ترجمان کے مطابق لیسکو اور رینجرز حکام پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ نے لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی۔ اس موقع پر 264 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 105 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے 11کو گرفتار کرلیا گیا، ملزموں کو ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت 74 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر تمام سرکلز کے ایس ایز نے ریکوری اور انسداد بجلی چوری مہم کی نگرانی کی اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس ڈی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔