3افرادٹریفک حادثات میں جاں بحق، ایک لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جان بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں ٹریفک حادثے میں 25 سالہ اسماعیل ، مزنگ میں ٹریفک حادثے میں 40 سالہ اعجاز اورگڑھی شاہو پل کے قریب موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی ،سوڈان کا شہری 22 سالہ معیدجویوای ٹی کا طالب علم تھا ،جاں بحق ہو گیا ۔ صدر گول چکر کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ ٹکسالی چوک میں 60 سالہ رفیق حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق ہو گیا ۔