حادثے میں خاتون جاں بحق 2 روز قبل زخمی ہونیوالا بھی چل بسا

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی،2 روز قبل زخمی ہونیوالا بھی چل بسا۔
ہیئر کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں 35 سالہ سمیرا شدید زخمی ہو گئی جو ہسپتال میں چل بسی ۔لیاقت آباد میں دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 26 سالہ محمد شہزاد ہسپتال میں دم توڑ گیا ،متوفی میانوالی کا رہائشی تھا۔