سکول اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھانے ، نئے شیڈول کا اعلان

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک بار پھر اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھانے اور نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
درخواستیں 7 سے 13 اپریل تک وصول کی جائیں گی۔پروموشن پانے والے اساتذہ اور ڈسپوزل پر موجود اساتذہ اپلائی کرسکیں گے ۔19 اپریل تک درخواستوں کی تصدیق کی جائے گی ۔اعتراضات 22 اپریل تک وصول کئے جائیں گے ، تبادلوں کے آرڈرز یکم مئی کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ نیا شیڈول تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھجوا دیا گیا۔