رواں سال پولیس کے 3812 سرچ آپریشن

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے رواں سال اب تک 3,812 سرچ آپریشنز کیے، جن کے دوران 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آپریشنز کے دوران 4 لاکھ 79 ہزار افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 4 لاکھ 77 ہزار افراد کو کلیئر قرار دیا گیا جبکہ 2,481 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس نے 251 ہوٹلوں، 66 گیسٹ ہاؤسز، 157 ہاسٹلز، 56 فیکٹریوں، 22 بس اڈوں اور 9,523 دکانوں کی بھی چیکنگ مکمل کی۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔