قصور:ڈپٹی کمشنر کا نیوبس ٹرمینل لاری اڈے کا اچانک دورہ

قصور:ڈپٹی کمشنر کا نیوبس ٹرمینل لاری اڈے کا اچانک دورہ

قصور(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے نیوبس ٹرمینل لاری اڈے کا اچانک دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ی سی نے مسافروں سے مختلف مقامات کا وصول کیا گیا کرایہ اور حکومت کے مقررہ کردہ کرائے نامہ کے بارے میں استفسار کیا،اس موقع پر انہوں نے متعدد بس والوں کے خلاف اُوور چارجنگ کرنے پر ایف آئی آرز درج کروائیں اور پولیس کے حوالے کیا،جبکہ کچھ بس مالکان کی گاڑیاں بند کی گئیں اور جرمانے کیے گئے ،ڈی سی نے تمام بس سٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اورتمام بس سٹینڈز پر صفائی وستھرائی کے انتظامات انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام ودیگر سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مسافروں سے حکومتی کرایہ نامہ سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، حکومت کے مقررہ کردہ کرایہ نامہ پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،قانون شکنی کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر خلاف ورزی کرنے والوں رضوان ،محمد مبین، مہر وقار اور عامر کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں