تونسہ کے بچوں میں ایڈز کی وجوہات کیلئے اقدامات پرغور

تونسہ کے بچوں میں ایڈز کی وجوہات کیلئے اقدامات پرغور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تونسہ شریف میں بچوں میں ایچ آئی وی کے رپورٹ شدہ کیسز کے حوالے سے مشترکہ مشن کا اجلاس۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر، آج محکمہ صحت و بہبود آبادی کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری محکمہ صحت و بہبود آبادی، نادیہ ثاقب نے کی۔اجلاس کا مقصد تونسہ میں بچوں میں رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیسز کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا اور بروقت و مؤثر اقدامات پر مشاورت کرنا تھا۔اس کے علاوہ ایچ آئی وی انفیکشن کی وجوہات کو سمجھنے اور ان کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ اس صورتحال کے پیش نظر مزید اقدامات کی سمت کیا ہوگی،سیکرٹری صحت و بہبود آبادی نادیہ ثاقب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ میں ایچ آئی وی/ایڈز کے خاتمے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دریں اثنا سیکرٹری صحت و بہبود آبادی نادیہ ثاقب نے کاہنہ نو ہسپتال لاہور کا ہنگامی دورہ کیا۔سیکرٹری صحت و بہبود آبادی نادیہ ثاقب نے گزشتہ روز لاہور کے کاہنہ نو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں