یو ای ڈی ای کیٹ :کپس کی پہلی،تیسری پوزیشن

لاہور(خبرنگار)کپس ایجوکیشن سسٹم نے انٹری ٹیسٹ میں اپنی برتری کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی یو ای ڈی ای کیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کپس ایجوکیشن سسٹم کے ہونہار طالبعلم محمد طلحہ نے 396 نمبرز لے کر اوّل جبکہ غوث محمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کپس ایجوکیشن سسٹم پاکستانی شعبہ تعلیم میں ایک خاص مقام و مرتبہ رکھتا ہے اور وطن عزیز میں 33 سال سے اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ گزشتہ 3 دہائیوں سے بورڈ اور انٹری ٹیسٹ امتحانات میں مسلسل شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھنے کے باعث کپس ایجوکیشن سسٹم کا شمار پاکستان کے درجہ اوّل کے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ۔ کپس ایجوکیشن سسٹم کا سمارٹ لرننگ ماڈل اور ریگولر ٹیسٹنگ سسٹم طلبہ کو ہر مرحلے پر کامیابی کے لیے تیار کرتا ہے ۔ اپنے وسیع نیٹ ورک کی بدولت جو کہ سکول، کالج سے لے کر ایوننگ کوچنگ، انٹری ٹیسٹ اور سی ایس ایس تک پھیلا ہوا ہے ، کپس ایجوکیشن سسٹم پاکستان کے تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔