محکمہ سکول ایجوکیشن نے باہمی تبادلے سے پابندی اٹھالی

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے میوچل ٹرانسفر پر سے بھی پابندی اٹھالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کے لیے شرائط میں مزید نرمی کردی۔۔۔
اب پرموشن، ڈسپوزل اور ایڈجسٹمنٹ کے منتظر اساتذہ کے ساتھ باہمی تبادلوں کیلئے بھی اپلائی کیا جاسکے گا۔ دو سال قبل باہمی تبادلوں سے مستفید ہونے والے اساتذہ اس راؤنڈ سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ،تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں 7 اپریل سے وصول کیجائیں گی،درخواستیں 17 اپریل تک جمع کی جائیں گی،تبادلوں کے آرڈرز یکم مئی کو جاری کیے جائیں گے۔