لیسکو کا بی او ڈیز نئے سی ای او کا انتخاب کرنے میں ناکام

 لیسکو کا بی او ڈیز نئے سی ای او کا انتخاب کرنے میں ناکام

لاہور(رانا فہد امین سے)لیسکو کا بورڈ آف ڈائریکٹرز نئے سی ای او کا انتخاب کرنے میں ناکام،لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نئے سی ای او کا تاحال انتخاب نہ کرسکا، دن بھر جاری رہنے والی بورڈ میٹنگ بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے لیسکو میں سربراہ تعینات نہ کرنے پر بورڈ چیئرمین سے اظہار ناراضگی کیا، وزارت پاور ڈویژن حکام نے ہدایت کی کہ بورڈ فوری نئے چیف،ایگزیکٹو کا نوٹیفکیشن جاری کرے ، بورڈ اگر افسران میں سے سربراہ کا فیصلہ نہیں کر پا رہا تو باقی کام کیا کرے گا، اس وقت لسیکو بنا سربراہ کام کر رہی ہے ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر جمعہ کے روز اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے ،کمپنی رولز کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ پر چارج لیسکو کے کسی سینئر آفیسر کو دیا جانا تھا، ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے سی ای او شاہد حیدر کی ریٹائرمنٹ کے روز اجلاس بلایا تھا،اجلاس رات 7 بجے تک جاری رہا مگر سی ای او کا چارج کسی آفیسر کو نہیں دیا گیا، موجودہ بورڈ گزشتہ 3 ماہ سے سی ای او کی تعیناتی پر کام کررہا ہے ، 2 دفعہ امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور فائنل انٹرویوز کے بعد بھرتی کا عمل منسوخ کردیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں