ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس ایونٹ کی تیاریاں

ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس ایونٹ کی تیاریاں

لاہور(خبر نگار)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام سالانہ سپورٹس ایونٹ کی تیاریاں جاری لیکن اخراجات کا بوجھ ایک بار پھر کالجز پر ڈال دیا گیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق صوبائی سطح کے کھیلوں کے مقابلے پر ایک کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے اور یہ رقم پنجاب بھر کے کالجز سے وصول کی جائے گی۔صوبائی لیول کے مقابلوں کے لئے فنڈز کالجز کو فراہم کرنے کی ہدایت ۔کم انرولمنٹ والے کالجز سے 15 ہزار روپے ،انرولمنٹ 1000 سے 3000 تک 25 ہزار روپے ،3000 سے 5000 ،50 ہزار روپے جبکہ 5000 سے زائد انرولمنٹ والے کالجز سے ایک لاکھ روپے تک کی رقم طلب کی گئی ہے ۔کھیلوں کے فروغ کے نام پر جمع کی جانے والی یہ خطیر رقم کئی کالجز کے لیے مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہے ۔ خاص طور پر وہ ادارے جن کے پاس پہلے ہی بنیادی سہولیات کی کمی ہے ۔ کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بچوں کے بیٹھنے کے لیے بینچز نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں