کسانوں کے مسائل تک خوشحالی ممکن نہیں : جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب میں زراعت اور کسانوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے 7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی۔۔۔
جس میں کاشتکاروں کے نمائندوں، تنظیموں اور معاشرے کے مؤثر افراد کی شرکت کو ممکن بنایا جائے گا۔حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کسانوں کو پریشان کر دیا۔ حکمرانوں کے پاس پنجاب کے کسانوں کے لئے کوئی پالیسی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل اور حکومت کی جانب سے گندم کی 4 ہزار روپے فی من قیمت پر خریداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے 7اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کامظاہر ہ کئے جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جب تک کسانوں اور زمینداروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے اسوقت تک ملک میں خوشحالی ممکن نہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ کسان متاثر ہوا ہے۔