گلبرگ سکیم کے بی تھری بلاک کا کام مکمل کر لیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا اجلاس ہوا جس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت گلبرگ سکیم کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلبرگ سکیم کے بی تھری بلاک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سکیم کے مزید تین بلاک سی ون، ڈی ون اور ایل بلاک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ سکیم کے کمرشل کوریڈور، حالی روڈ، سرسید روڈ اور محمود قصوری روڈ و دیگر پر بھی کام کرے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے پوری سکیم میں بہتری آئے گی۔ واک ویز، رین واٹر ویل، انڈر گراؤنڈ وائرنگ اور سولر لائٹس کی تنصیب سے سکیم میں واضح بہتری آرہی ہے۔ اجلاس میں شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔